ناک کا رطوبت (سینٹھ)
Nasal Mucus
ناک سے سینٹھ نکلنا قرض اتر جانے اور غم سے نجات کی علامت ہے۔
ابن سیرینؒ کے مطابق سینٹھ اولاد کی علامت ہے۔ کپڑے پر سینٹھ گرنا بیٹے کی پیدائش کی، اور زمین پر گرنا بیٹی کی پیدائش کی علامت ہے۔ خود زمین پر سینٹھ گرانا بیوی کے حاملہ ہونے کی علامت ہے۔ سینٹھ کھانا کسی جائز ذریعے سے مقید مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔
