مونچھ
Mustache
مونچھ خواب میں مرد کے رعب کی علامت ہے۔ مونچھ کو سنوارنا نقصان سے تحفظ کی، اور مونچھ کا گرنا رعب میں کمی کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق لمبی مونچھیں طاقت کی علامت ہیں۔ کسی کی مونچھ اکھاڑنا جھگڑے کی علامت ہے۔ سفید مونچھ کسی برے کام سے رکنے کی علامت ہے۔ بہت لمبی مونچھیں غم کی، اور چھوٹی مونچھیں عزت اور خواہش پوری ہونے کی علامت ہیں۔
