جگر
Liver
ابن سیرینؒ کے مطابق جگر دیکھنا چھپا ہوا مال ملنے کی علامت ہے۔ کچا یا بھنا جگر کھانا خرچ کرنے کی علامت ہے۔ گائے کا جگر مال و نعمت کی علامت ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک جگر اولاد کی علامت ہے، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہماری اولاد ہمارے جگر ہیں۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق جگر کا باہر نکلنا پوشیدہ مال کے ظاہر ہونے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق جگر کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: اولاد اور مال، بیٹے جیسا دوست، یا علم۔ جگر گھر سے چھن جانا پوشیدہ خزانہ لے جانے کی علامت ہے۔
