سیمرغ (ایک افسانوی پرندہ)
Legendary Phoenix
ابن سیرینؒ کے مطابق نر سیمرغ خوش مزاج بزرگ شخص سے دوستی کی، اور مادہ سیمرغ خوبصورت عورت کی علامت ہے۔ سیمرغ کے پروں پر بیٹھنا حکمران کا وزیر بننے کی علامت ہے۔ سیمرغ سے لڑنا کسی بڑے آدمی سے جھگڑے کی، اور اس کا گوشت کھانا اس سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق سیمرغ کا بچہ پکڑنا کنواری عورت سے شادی کی علامت ہے۔ سیمرغ کا ہاتھ سے اڑ جانا بیوی کو طلاق دینے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق حکمران کے علاقے میں سیمرغ کا اترنا اور لوگوں کا اسے مارنا حکمران کی ہلاکت کی علامت ہے۔ سیمرغ کا حکمران سے خوفزدہ ہونا حکمران سے انعام ملنے کی علامت ہے۔
