بڑا رومال
Large Handkerchief
ابن سیرینؒ کے مطابق بڑا رومال خادم کی علامت ہے، اور اس میں تبدیلی خادم کی حالت کی علامت ہے۔ نیا رومال ملنا یا دینا خادم ملنے کی علامت ہے۔ سفید یا سبز رومال دیانتدار خادم کی، سرخ رومال سرکش عیش پسند خادم کی، زرد رومال بیمار خادم کی، اور نیلا رومال مصیبت زدہ خادم کی علامت ہے۔ ریشمی رومال وفادار امانتدار خادم کی علامت ہے۔ میلا پھٹا رومال متکبر بےوفا خادم کی علامت ہے۔ رومال ضائع ہونا خادم سے جدائی کی، اور جلنا خادم کی موت کی علامت ہے۔
