زرہ (لوہے کی جیکٹ)
Iron Armor
ابن سیرینؒ کے مطابق زرہ پہننا دشمن سے تحفظ کی علامت ہے۔ زرہ ضائع ہونا دشمن کے غالب آنے کی علامت ہے۔ زرہ ملنا یا پہننا دشمن پر غلبے کی کوشش کی علامت ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک زرہ دین کے قلعے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق زرہ اپنے پاس ہونا خود اور گھر والوں کے دشمن سے تحفظ کی علامت ہے۔ ہتھیاروں کے ساتھ زرہ منافق لوگوں سے تحفظ کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق زرہ کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: دشمن سے تحفظ، دین کا قلعہ، طاقت، لمبی عمر، مال، یا نیکی۔ زرہ بنانے والا لوگوں کو تربیت دینے والے شخص کی علامت ہے۔
