امام محمد بن سیرینؒ
اوپر ہم نے خواب کی حقیقت اور اس کی تعبیر کا خاکہ پیش کیا، جو اگرچہ مختصر ہے مگر ضروری نکات پر مشتمل ہے۔ لیکن یہ بیان اس وقت تک نامکمل رہے گا جب تک تعبیرِ خواب کے سب سے بڑے ماہر، امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ، کے حالاتِ زندگی بھی سامنے نہ لائے جائیں۔ اس لیے ہم آگے مختصراً ان کے حالاتِ زندگی، جو اسماء الرجال کی کتابوں سے لیے گئے ہیں، بیان کرتے ہیں۔
