شہد کا چھتہ
Honeycomb
شہد کا چھتہ خواب میں منافق اور بےخرچ شخص کی علامت ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک یہ بغیر احسان کے ملنے والی حلال روزی کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: وَاَنْزَلْنَا عَلَیْکُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوٰی (اور ہم نے تم پر من اور سلویٰ اتارا)۔ چھتے میں بہت شہد ہونا اور کسی کو دیے بغیر خود کھانا حلال مال ملنے کی علامت ہے۔
