شہد کی مکھی
Honeybee
ابن سیرینؒ کے مطابق شہد کی مکھی وسیع رزق والے مرد یا کمانے والی عورت کی علامت ہے۔ شہد کی مکھی پکڑنا یا کسی کو دینا اسی مقدار میں غنیمت ملنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق مکھیوں کا جمع ہو کر کاٹنا رنج کے بعد مال و نعمت ملنے کی علامت ہے۔ مکھیوں کا شہد کھانا نقصان کی، اور مکھیوں سے شہد لینا خیر و فائدے کی بات سننے کی علامت ہے۔
