پشتہ (ٹیلہ) (Mound
Hill
ابن سیرینؒ کے مطابق جنگل کے ٹیلے یا پہاڑ پر بیٹھنا کسی بزرگ شخص سے عزت ملنے کی علامت ہے۔ ٹیلے پر کھڑا ہونا کسی بارسوخ شخص سے قربت کی علامت ہے۔
ٹیلے کو اپنی ملکیت سمجھنا کسی بڑے آدمی کے اپنا مال چھیننے کی علامت ہے۔ ٹیلے سے گرنا کسی بزرگ سے بےعزتی اور نقصان کی علامت ہے۔ مشکل سے ٹیلے پر چڑھنا غم کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق ٹیلے کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: بلندی، مال، طاقت، یا استحکام۔
