پرنالہ
Gutter Spout
ابن سیرینؒ کے مطابق بغیر نالوں کے چھت سے پانی اترنا اس جگہ جنگ و خونریزی کی علامت ہے۔ بغیر بارش کے پرنالوں سے پانی بہنا حکمران کی طرف سے رنج آنے کی علامت ہے۔ بارش کے ساتھ پرنالوں سے پانی گرنا اللہ کی رحمت کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق اپنی چھت پر پرنالہ رکھنا کسی بڑے آدمی سے فائدے کی علامت ہے۔ پرنالہ ٹوٹنا اس کے برعکس تعبیر رکھتا ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق پرنالے کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: شہر کا رئیس، سردار، یا تھوڑا فائدہ۔
