خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

قبرستان

Graveyard

ابن سیرینؒ کے مطابق قبرستان دیکھنا جاہلوں کی صحبت، دین و دنیا کی خرابی اور پشیمانی کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق اہلِ قبور کی زیارت کرنا قیدیوں سے ملنے کی علامت ہے۔ قبرستان پر بارش پڑنا اہلِ قبور پر اللہ کی رحمت کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق مالدار کا قبروں میں جا کر سلام کرنا درویش ہو کر بھیک مانگنے کی علامت ہے۔ قبریں کھلی ہونا اور کچھ مردے کچھ زندہ ہونا اس علاقے میں محنت اور تنگی کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق قبرستان کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: قید خانہ، غم اور محنت، یا بلا۔