خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

سمور (کھال والا جانور)

Fur-Bearing Animal

سمور لومڑی جیسا جانور ہے جس کی کھال سے پوستین بنائی جاتی ہے۔ ابن سیرینؒ کے مطابق سمور کافر، ظالم اور ڈاکو شخص کی علامت ہے۔ اس سے جھگڑا ایسے شخص سے مقابلے کی علامت ہے۔ اس کا گوشت کھانا ظالم کا مال کھانے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق سمور مالدار مسافر مرد کی علامت ہے، اور اس کا گوشت و کھال مال کی علامت ہیں۔ سمور کو مار کر گوشت زمین پر گرانا مسافر شخص کا مال ضائع کرنے کی علامت ہے۔