خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

کھانا(2)

Food

حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق زیادہ تر کھانے اور شربت خواب میں منفی علامت رکھتے ہیں، سوائے فالودے وغیرہ کے، کیونکہ حلوے کی اصل تیل اور شہد ہے، جو مال کی علامت ہیں۔

ابن سیرینؒ کے مطابق بےمزہ کھانا غم کی، کھٹا کھانا بیماری کی، اور میٹھا کھانا عیش و خوشی کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق سونے چاندی کے برتن سے کھانا مالی نقصان کی علامت ہے۔ گھر کا سارا کھانا کھا لینا خوشحال زندگی کی علامت ہے۔ اتنا کھانا کہ اٹھنے کی طاقت نہ رہے موت کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق کسی درویش کو کھانا دینا غم و خوف سے نجات کی، اور کسی غیر مسلم کو کھانا دینا دشمن کے خلاف اللہ کی مدد ملنے کی علامت ہے۔