خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

جلانے کی لکڑی

Firewood

ابن سیرینؒ کے مطابق خشک یا تر لکڑی جنگ، جھگڑے اور غیبت کی علامت ہے۔ جلانے کی لکڑی گھر لانا اسی مقدار میں گھر والوں سے جھگڑا ہونے کی علامت ہے۔ کسی اجنبی سے لکڑی ملنا جھگڑے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق جنگل سے ہر قسم کی جلانے کی لکڑی جمع کرنا بدکردار، حاسد اور غیبت کرنے والے شخص کی علامت ہے جو جلد پکڑا جائے گا، جیسا کہ قرآن میں ہے: حَمَّالَۃَ الْحَطَبِ فِیْ جِیْدِھَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ (لکڑیاں اٹھانے والی، اس کی گردن میں مونج کی رسی ہے)۔ درختوں سے قیمتی میوے دار لکڑی جمع کرنا بزرگ لوگوں میں باعزت ہونے کی علامت ہے۔