خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

دیبا (نفیس ریشم)

Fine Silk

ابن سیرینؒ کے مطابق دیبا دنیا کی خیر و بھلائی کی علامت ہے۔ عورت کا خود کو ریشمی لباس میں مرد جیسا دیکھنا اچھی علامت ہے۔ مرد کا ریشمی جہادی لباس پہننا دین و دنیا میں عزت کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق عورت کا سبز اطلس پہننا اس کے دیندار ہونے کی، سفید اطلس پارسائی کی، نیلا اطلس مصیبت کی، اور سیاہ اطلس غم کی علامت ہے۔ ریشم پہننے والا مرد ایک مسافر کی علامت ہے جو دنیا سنوارتا اور دین بگاڑتا ہے۔ نفیس دیبا کی تعبیر بھی یہی ہے۔