دستاویز
Document
ابن سیرینؒ کے مطابق دستاویز یا خط اپنے پاس ہونا اسی مقدار میں دانائی حاصل ہونے کی علامت ہے۔ حکمران کا خط دینا کسی علاقے کا حاکم بننے کی، اور قاضی کا دینا شرعی علم حاصل ہونے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق دستاویز کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: ریاست، حکمت و دانائی، فائدہ، ولایت، دلیل، یا طاقت۔
