بہرہ پن
Deafness
بہرہ پن خواب میں درویشی، بدحالی اور کاموں میں عاجزی کی علامت ہے۔ ابن سیرینؒ کے مطابق بہرہ پن دین میں تباہی اور غم کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: صُمٌّ بُکْمٌ عُمْیٌ فَھُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ (بہرے، گونگے اور اندھے ہیں، سو وہ سمجھتے نہیں)۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بہرہ پن تباہی اور کاموں کے رکنے کی علامت ہے، جبکہ کان سے سننا رکے ہوئے کاموں کی کشادگی اور دلی خواہش پوری ہونے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق بہرہ پن کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: درویشی، دین کی تباہی، غم، یا کاموں کی رکاوٹ۔
