ہفتے کے دن
Days of the Week
ابن سیرینؒ کے مطابق کسی دن کا دوسرے دن میں بدل جانا (خواب میں) کسی کام کو نیک سمجھ کر شروع کرنے مگر اس میں برائی ہونے کی علامت ہے۔ دن کا رات بن جانا یہودیوں سے دوستی کی علامت ہے۔ اتوار کا دن دیکھنا عیسائیوں سے دوستی کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق سب دنوں میں بہتر جمعہ کا دن ہے، پھر ہفتہ اور جمعرات۔ جتنا دن صاف اور روشن ہو، اتنی ہی خیر و برکت کی علامت ہے۔
