کھجور کا رس
Date Palm Juice
ابن سیرینؒ کے مطابق سب رسوں میں کھجور کا رس بہترین ہے، پھر بادام کا، پھر روئی کا، اور خشخاش کا رس سب سے کم فائدہ مند ہے۔ کھجور کا گودا کھانا بخیل سے مال حاصل کرنے کی، اور خشخاش کا شیرہ پارسا شخص سے کم فائدہ حاصل کرنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق میٹھے خوش ذائقہ رس نیکی کی، اور تلخ بےمزہ رس برائی کی علامت ہیں۔
