کھجور یا انگور کی شراب
Date or Grape Wine
ابن سیرینؒ کے مطابق شراب حرام مال کی علامت ہے جو جھگڑے سے حاصل ہوگا۔ شراب میں غرق ہونا بڑے فتنے میں پڑنے کی علامت ہے۔ گھر میں بہت شراب ہونا اسی مقدار میں فائدے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق شراب پی کر مست ہونا خوف کی علامت ہے۔ دوسروں کے ساتھ شراب پینا جنگ و جھگڑے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق پانی ملی شراب پینا کچھ حلال کچھ حرام مال ملنے کی علامت ہے۔ شراب بیچنا مال برباد کرنے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق شراب کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: پوشیدہ نکاح، حرام مال، یا اس جہان کی نعمت۔
