خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

اندھیرا(2)

Darkness

ابن سیرینؒ کے مطابق اندھیرے کا روشنی میں بدلنا دین کی راہ کھلنے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق روشنی سے واپس اندھیرے میں جانا منافقت کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: وَاِذَا اَظْلَمَ عَلَیْھِمْ قَامُوْا (اور جب ان پر اندھیرا ہو تو کھڑے رہ جاتے ہیں)۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق اندھیرا غم کی علامت ہے۔ کسی علاقے میں اندھیرا چھانا وہاں سخت غم کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق اندھیرے کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: کفر، حیرانی، کاموں کا رکنا، بدعت، یا گمراہی۔ مالدار کا خود کو درویش دیکھنا مال میں اضافے کی، اور درویش کا خود کو مالدار دیکھنا حالات کے مزید خراب ہونے کی علامت ہے۔