بلور
Crystal
بلور خواب میں کسی کمزور نسب والی عورت کی علامت ہے۔ بلور ملنا اس عورت سے شادی کی علامت ہے۔ بلور ضائع ہونا طلاق یا عورت کے خود غائب ہو جانے کی علامت ہے۔ بہت سا بلور ہونا کئی عورتوں کے ذریعے مال ملنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق بلور بیچنا (کچھ سوراخ والے، کچھ بغیر سوراخ کے) بیوہ عورتوں اور کنواری لڑکیوں کی دلالی کرنے کی علامت ہے۔
