لکڑی تراشنا
Carving Wood
ابن سیرینؒ کے مطابق لکڑی تراشنے والا لوگوں کا خیرخواہ ہوتا ہے، مگر اس کی صحبت اکثر منافق لوگوں سے ہوتی ہے، کیونکہ خواب میں لکڑی نفاق کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: کَاَنَّهُم خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ (گویا وہ ٹکی ہوئی لکڑیاں ہیں)۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق لکڑی تراشنے والا ایک استاد کی علامت ہے جو ناسمجھ کو عقل سکھاتا اور فساد سے دور رکھتا ہے۔
