فرش
Carpet
فرش خواب میں خوشی اور راحت کی علامت ہے۔ فرش بچھا کر بیٹھنا کشادہ رزق اور لمبی عمر کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق پاکیزہ، نیا اور بڑا فرش خوشحالی کی علامت ہے۔ فرش بیچنا یا دینا مالی نقصان کی، اور فرش جلنا تنگی اور برے حالات کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق بڑے نئے فرش کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: عزت، بزرگی، خوبی، مال، لمبی عمر، یا شہرت — مگر اگر فرش کی قیمت وصول کی جائے تو تعبیر اس کے برعکس ہے۔
