لوہار کا اہرن
Blacksmith's Anvil
ابن سیرینؒ کے مطابق اہرن کسی رئیس یا بزرگ شخص کی علامت ہے۔ اہرن اپنے پاس ہونا اس رئیس سے خیر اور فائدے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق اہرن دیکھنا کسی سردار کی صحبت سے راحت پانے کی علامت ہے۔ اہرن کسی کو دینا یا کھو جانا کسی بڑے آدمی کی صحبت سے جدائی کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق اہرن کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: رئیس، فائدہ، طاقت، ولایت، یا کاموں میں خوش قسمتی۔
