یہودی ہونا
Becoming a Jew
ابن سیرینؒ کے مطابق خود کو یہودی بنتا دیکھنا بدعت کی راہ پر چلنے اور یہودیوں کی مدد کرنے کی علامت ہے۔ یہودی کا خود کو عیسائی، مشرک یا بت پرست بنتا دیکھنا گمراہی کی علامت ہے۔ اپنے پرانے مذہب سے پھر کر مسلمان ہونا کسی بڑے گناہ کے بعد توبہ کی علامت ہے۔ اپنے دین کا علم نہ ہونا اور قبلہ نہ جاننا حیرانی اور بےبسی کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق یہودی کا خواب دیکھنا مشکل کام اور شرعی سنت کی مخالفت کی علامت ہے۔ آتش پرست کا خواب دنیا پر فریفتہ ہونے اور آخرت سے غفلت کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق یہودی کا خود کو مسلمان بنتا دیکھنا جلد موت یا اسلام قبول کرنے کی علامت ہے۔
