ریچھ
Bear
ابن سیرینؒ کے مطابق ریچھ کمزور اور بےوقوف دشمن کی علامت ہے۔ ریچھ پر سوار ہونا حکمران سے ذلت اٹھانے کی علامت ہے۔ ریچھ کو مار ڈالنا دشمن پر فتح کی علامت ہے۔ اس کا گوشت رکھنا خوف کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ریچھ بدبخت دیوانے آدمی کی علامت ہے، اور مادہ ریچھ ویسی ہی عورت کی علامت ہے۔ ریچھ کو پکڑنا ایسی عورت سے شادی کی علامت ہے۔ ہر حال میں ریچھ کا خواب اچھا نہیں سمجھا جاتا۔
