شامیانہ (Canopy
Awning
ابن سیرینؒ کے مطابق شامیانہ دیکھنا اچھی علامت ہے۔ اس میں بیٹھنا حکمران سے کچھ ملنے کی علامت ہے۔ اپنی ملکیت کا شامیانہ شادی کی علامت ہے۔ سبز یا سفید شامیانہ خیر و نیکی کی علامت ہے۔ معروف سبز شامیانہ میں بیٹھنا دینداری کی، اور نامعلوم شامیانہ شہادت کی علامت ہے۔ سفید شامیانہ مال کی، سرخ شامیانہ کھیل کود کی، نیلا شامیانہ غم کی، اور سیاہ شامیانہ معمولی فائدے کی علامت ہے۔
