خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

حکایت(4)

Anecdote

امیرالمومنین (عباسی خلیفہ) نے ایک رات خواب دیکھا کہ اس کا چہرہ سیاہ ہو گیا ہے۔ گھبرا کر معبروں کو بلایا، مگر کوئی تعبیر نہ بتا سکا۔ آخر امام ابراہیم کرمانیؒ کو بلایا گیا۔ انہوں نے خواب سن کر کہا کہ خلیفہ کے ہاں بیٹی پیدا ہوگی، اور دلیل کے طور پر یہ آیت پڑھی: وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُم بِالْأُنثَىٰ ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا (اور جب کسی کو بیٹی کی خبر دی جائے تو اس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے)۔ اسی دن بیٹی پیدا ہوئی، اور خلیفہ نے کرمانیؒ کو بھاری انعام دیا۔