مردے کا کچھ دینا
A Dead Person Giving Something
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق مردے کا دنیاوی سامان دینا اس چیز کے حاصل ہونے کی امید نہ رکھنے کی علامت ہے۔ کھانے پینے کی چیز دینا اور کھانا حلال روزی ملنے کی علامت ہے۔ اپنا کپڑا دینا اور پہننا مال و جان سے غم پہنچنے کی علامت ہے۔
ابن سیرینؒ کے مطابق دو کپڑے دے کر واپس لوگوں کو دینا مال میں اضافے کی علامت ہے۔ اپنا کپڑا مردے کو دینا غم کی علامت ہے۔ نیا کپڑا دینا عزت و بزرگی کی، اور پرانا کپڑا دینا درویشی کی علامت ہے۔ قرآن یا دین کی کتاب دینا خیرات اور عبادت کی توفیق کی علامت ہے۔
